Must Read
👇🏻
How to bid on buyer request

**
ایک پروفائل بنانے کے بعد اس کی گگز پر ارگنیک سرچ سے ٹریفک اور آرڈر آنے میں وقت لگتا ہے اس لیے کوئی ایسا جادوئی منتر یا ٹوٹکا ضرور ہونا چاہیے جس کو استعمال کرکے ہم اپنے نئے پروفائل پر کم وقت میں آرڈرز لا سکیں.

آج اس پوسٹ میں اسی جادوئی ٹوٹکے کے بارے میں بات کریں گے جسکو استمعال کرکے آپ اپنی نئی نویلی پروفائل پر آرڈرز لا سکتے ہیں اور وہ ہےفائیور کی بائیر ریکوسٹ آپشن۔

میں بطور بائر فائیور سے کام کرواتا رہتا ہوں اپنے کلائنٹس کے لیے اس لیے آج ہم نشاندھی کریں'گے ان غلطیوں کی جو زیادہ تر نیو سیلرز کرتے ہیں اور ان غلطیوں کو ٹھیک کرنے پر بھی بات کرتے ہیں آنے والے حصوں میں۔۔۔

1- سب سےبڑی غلطی ہے کاپی پیسٹ بڈ کرنا۔کسی کا بھی آن لائن پرپوزل اٹھایا اس میں نام چینج کیا اور کاپی پیسٹ ہر جاب پر۔کچھ دوست تو کاپی پیسٹ والے ٹمپلیٹ میں نام تک چینچ کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتے۔

2- بنا کلائنٹ کی جاب ڈسکرپشن کو پڑھیے بڈ کردینا اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں وائس اور کی ریکوسٹ ڈالتاہوں تو مجھے ویب سائٹ ڈازین کی بڈز موصؤل ہو رہی ہوتی ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کی ہمارے بھائی جاب ڈسکرپشن کو پڑھنے کی ہمت ہی نہیں کرتے۔

3-بڈ میں صرف اپنے بارے میں بات کرنا میں یہ بھی کر سکتا ہوں میرا انتا تجربہ ہے میں وہ بھی کر سکتا ہوں بس جاب دے دیں۔

4- فری کی رشتہ داری قائم کرنے کی کوششںں کرنا کلاینٹ کو سر سیٹر برارد کہ کے مخاطب کرنا ۔

5-کلاینٹ کی منت سماجت پر اتر انا کہ پلز مجھے کام دے دیں۔میں بہت غریب ہوں وغیرہ وغیرہ۔

6-بیت زیادہ لمبا چوڑا پرپوزل لکھ ڈالنا.

7-سپلنگ مس ٹیکس کرنا۔

8-غلط وقت پر پرپوزل سبمٹ کرنا۔

یہ ہیں چند وہ غلطیاں جو زیادہ تر ہمارے نیے بہن بھائی کر تے ہیں اسکے علاوہ بھی اگر کچھ ہیں تو آپ کمنٹس کرسکتے ہیں پوسٹ کو اپ ڈیٹ کر دیا جائےگا۔

بائیر ریکوسٹ کا پراسسس:

بائیر ریکوسٹ کو استمال کرنے سے پہلے ہم کو یہ جاننا انتائی ضروری ہے کہ یہ پراسس اصل میں کام کیسے کرتا ہے؟

1۔کلاینٹ اپنی ضرورت کے مطابق ریکوسٹ پوسٹ کرتاہے۔

2۔وہ ریکوسٹ اس کٹیگری کے فری لانسسرز کو شو ہوتی ہے جن کی گگ اس کٹگری کی ہو۔

3۔فری لانسرز اس پر بڈ کرتے ہیں۔

4-کلاینٹ فری لانسرز کی بڈز دیکھتا ہے جس کی بڈ اچھی ہو پہلے اسکا پروفائل دیکھتا ہے-

5-پروفائیل تسلی بخش ہو تو کلاینٹ اس فری لانسر کو مسج کرتا ہے مزید ڈیسکس کرنے کے لیے۔

6-فری لانسر اپنی کمینوکشن کی مدد سے کلاینٹ کو کنونس کرتا ہے کہ وہ ہی وہ بندہ ہے جو اس کا کام پورے وقت میں اور کوالٹی کے ساتھ کرسکتا ہے۔

7-کلاینٹ فری لانسر کو کستم آفر کی درخواست کرتا ہےیا کلاینٹ ڈاییکریٹ آرڈر کر دیتا ہے۔

8-فری لانسر کستم آفر سنڈ کرتا ہے اور کلاینٹ کے قبول کرنے اور فایئور کو پیسے دینے کے بعد فری لانسر کو جاب ڈیٹیلز فرایم کرتا ہے۔

9-فری لانسر وقت پر جاب مکمل کرکے سبمٹ کرتا ہے کلاینٹ کام کو اپرو کرتا ہے اور پےمینٹ فری لانسر کے آکاؤنٹ میں ترانسفرر کر دی جاتی ہے فیس کٹ ہونے کے بعد اسی طرح دونوں فریقن کے مابعن ری ویوز کا تبادلا بھی ہوتا ہے آخر میں۔

اس پورے پراسس کے شروعات میں ہی کہیں بھی آپکی کوئی چیز کلاینٹ کی تواقعات پر پورا نہیں اترتی تو آپکو رسپانس اور آڈر نہیں مل جاتا



-پرپوزل سبمٹ کرنے سے پہلے کیا احطیاطئ تدابیرکرنی چاہئے؟

ہمارا مقصد:

-ہمارا مقصد ہوگا کہ پہلے کلاینٹ ہم سے رابطہ کرے۔

-ہمارے ساتھ کام کو ڈسکس کرے اور ہمیں آرڈر دے کے جائے۔

پہلا مقصد : کلاینٹ ہم سے رابطہ کیسے کرےگا؟

کلاننٹ کا رسپانس حاصل کرنے کے لیے آپکو یونیق بنا پڑےگا پرپوزل میں پروفائل میں اور یہ تب ہوگا جب اپنے پرپوزل خود لکھا ہو اور پروفائل چیخ چیخ کر بتا رہا ہو کہ آپ صرف وہی سروس دیتے ہیں جو کلایںٹ کو چاہیے۔

پرپوزل سبمٹ کرنے سے پہلے کچھ احطیاطئ تدابیر:

1-کلاینٹ کے بارے میں جانیں کس ملک سے ہے اگر ایشیا سے ہے تو ایسی جاب پر کبھی بڈ نہ ہی کریں سب ایشن کلاینٹ برے نہیں ہوتے لیکن اکژیت آپکو بہت زیددہ پریشان کرےگی کام کو لے کر اس لیے کوشش ہو کہ کلاینٹ یو ایس،کینڈا،ٰیوکے،یا آسٹریلن ہو۔

2۔فایئور لےٹیک نام.Fivlytics کی ایکسٹنشن اپنے براوزر میں ایڈ کر لیں یہ آپکو کلایںت کا یوز نیم بتا دےگی جس کی مدد سے آپ کلاینٹ کا پروفایئل دیکھ سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ کلانیںٹ نے پہلے جن فری لانسرز کے ساتھ کام کیا انہیوں نے کلاینٹ کو کیسی رتینگ دی ہے اس طریقہ سے آپ برے کلاینٹ کا آرڈر لینے سے بچ سکتے ہیں جو کہ آپکی پروفائیل کے لیے خطر ناک ہو سکتا تھا۔

3۔پرپوزیل لیکھنے میں جلدبازی کبھی نہ کریں کہ میرا پرپوزل پہلے جایےگا تو کلاینٹ مجھے ہی رسپانس کرےگا کلانینت اسی کو رسپانس کرتا ہے جس نے اسکے مطلب کی بات کی ہو۔

4۔بجت کو کبھی نظر انداز نہ کریں اگر جاب زیادہ پیسوں کی ہے اور کلاینٹ نے صرف پانچ ڈالر ڈالے ہویے ہیں تو آپ وہ رقم لکھیں جس میں آپ یہ کام کرسکتے ہیں رقم منساسب ہونی چاہے نا زیادہ نا بہت کم۔

5-پرپوزل کس وقت سبمٹ کیا جا رہا ہے یہ بہت اہم ہے پاکستان کے رات دس بجے سے صبح چھ بجے کے دریمان اگر آپ پرپوزل سبمٹ کرتے ہیں تو فوری آرڈر اور رسپانس زیادہ ملےگا آپکو۔

۔

1-پرپوزل کیسے لکھیں جس سے کلاینٹ کا ہم سے رابط کرنے کا امکانات زیادہ ہوں۔

2۔پرپوزل لکھنے کا مکمل طریقہ۔

3۔دوسرا مقصد: کلایںت کے ساتھ کام کو کیسے ڈیسکس کریں اور آرڈر کیسے لیں۔




1-پرپوزل کیسے لکھیں جس سے کلاینٹ کا ہم سے رابط کرنے کا امکانات زیادہ ہوں۔

2۔پرپوزل لکھنے کا مکمل طریقہ۔

3۔دوسرا مقصد: کلایںت کے ساتھ کام کو کیسے ڈیسکس کریں اور آرڈر کیسے لیں۔

پرپوزل کیسے لکھیں؟

پرپوزل لکھنا آپ ایک دن میں نہیں سیکھ جائیں گے! اسکے لیے آپکو پریکٹس کی ضرورت ہے پریکٹس سے ہی آپکے پرپوزلز میں جان آے گی۔اور ایک وقت آے گاجب آپکو ہر دوسرے پرپوزل کا رسپانس ملےگا۔

پرپوزل لکھنے سے پہلے انتہائی ضروری ہے کہ آپ کلاینٹ کی جاب ڈسکرپشن کو 3 بار غور سے پڑہیں اور سمجیں کہ اسکو کیا چاہئے؟ اگر کچھ سمجھ نہیں آتا تو جاب ڈسکپرشن گروپ میں شیر کرکے پوچھیں ۔

0-گرامر لی کی ایکسٹنشن اپنے براوزر میں انسٹال کریں۔

1-پرپوزل کو سپمل رکھیں.

2.ہائی،ہلو سے شروعات کریں اگر ممکن ہو تو کلانینٹ کا نام ساتھ ضرور لکھیں۔مثلا ھائے جون،

3۔آپکے پرپوزل کی پہلے دوسے تین لاینزدیکھ کر ہی کلاینٹ فصلہ کرلیتا ہے کہ اسکو آپکا پرپوزل پڑھا ہے یا نہیں۔اس لیے پہلی دو یا تین لاینز میں ٹو دی پواینٹ بات کریں کلاینٹ کی ضرورت/مسلے کے بارے میں جس کو پڑھ کر کلاینٹ کو لگے کہ ہاں اس بندے نے میری ڈسکرپشن پڑہی ہے اور اسکو پتہ ہے مجھے کیا چاہے۔

4-بعض کلاینٹس نے سیکریٹ ورڈز رکھے ہوتے ہیں اپنی جاب ڈیسکرپشن میں ان کو شروعات میں لازمی لکھیں۔

5-کلاینٹ کو اگر سیمل چاہے تو سمپل بنا کر اپنے پرپوزل کے ساتھ ھی لگا دیں نہ کی اسکو بولیں کہ میرے سے رابط کرو پہلے پھر سمپل دونگا بھائی اگر بعد میں بھی سمپل دو گے تو بہتر ہے کہ پرپوزل میں ہی دے دو جسکو دیکھنے کے بعد کلاینٹ آرڈر ہی دینے آےگا ۔

6-پورٹ فولیو کا لنک ایڈ کریں ۔

7-اپنا ایکس پیرنس/ آپ کیا کیا کرسکتے ہیں یہ پرپوزل میں کبھی نہ لکھیں۔یہ سب آپکے پروفائل کے آباؤٹ میں ہونا چاہے۔

8-کلاینٹ کو بتائیں کہ اسکو فاسٹ رسپانس اور ایکس اماؤنٹ آف ریوزثن ملیں گی کبھی بھی ریوذین ان لمیڈ سیلکٹ نہ کریں ورنہ پھس جائیں گے۔

9-جاب سے متعلق کوئی ایسا سوال لازمی پوچھیں جسکا جواب دینے کے لیے کلاینٹ آپکو رسپانس دے۔

10-کلاینٹ کو بتائیں کہ آپ ابھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں وہ آپسے رابط کرےمزید ڈییسکس کرنے کے لیے آپ اسکو لیس دین 30 مینٹس میں رسپانس دیںگے ۔

11-آخر میں مجھے آپکے رسپانس کا انتظار ہے

بیسٹ ریگارڈز

آپکا نام۔

12- پرپوزل پراگراف کی صورت میں لکھیں دو یا تین لاینوں پر مشتمل۔

13-ایوریچ پرپوزل سات سے دس لائینز میں ہونا چاہئے۔جاب کی ڈسکرپشن کے لحاظ سے کمی یا آضافہ کیا جاسکتا ہے مگر صرف انتائی ضرورئ معلومات شامل کرنے کے لئیے۔

14-پرپوزل کو خود پڑہیں اور دیکھں کہں کوئی سپلنگ کی غلطی تو نہیں اگر ہو تو اسکو لازمی درست کریں۔

15-یاد رہے کمیونیکشن بہت اہم ہے اس لیے الفاظ کا چناؤ اچھا کریں۔

دوسرا مقصد: کلایںت ہمارے ساتھ کام کو ڈسکس کرے۔

پرپوزل اور اچھے پروفائیل کی مدد سے ہم کلاینٹ کو اپنے ان بکس میں لانے میں کامیاب ہوگے اسکے بعد مرحلا آتا ہے بات چیت کا اسکے لیے فائیور کی ایپ اپنے موبائیل میں انسٹال کر لیں اپنی ای میل کے نوٹفیکشن کو ہائی پروارٹی پر سیت کر دیں اسے جب بھی کوئی بھی کلاینغٹ آپکو مسچ کرے گا آٌپ فوری طور پر اسکو رسپانس دے سکیں گے۔جس سے کلاینٹ کو پتہ چلےگا کہ بند رسپانسو ہے۔ مطلب آپکے لیے آگے کا کام تھوڑا آسان ہو جایےگا۔

1-کلاینٹ کی بات توجح کے ساتھ سننں۔

2.اسکی بات کو سہجھں.

3۔اسکے مطابق اسکو جواب دیں۔

4-بزنس کمینوکشن کی سکل ضروری ہے اس کام کے لیےتو کوشش کریں کے کمیونکشن کو بہتر کریں اسکے لیے یوٹیوب پر آپ ہشام سرور،دانکاش سکسس،کے چینلز سے سکیھ سکتے ہیں۔

5۔اگر انگلش کمزور ہے تو کوشش کریں کہ اپنی سسروسز سے مطلق اہم انگلش الفاظ یاد ہو اور ان کا مطلب بھی تاکہ آپ ان ٹرمز کا استمعال کرکے کلاینٹ کے ساتھ اچھے سے بات چیت کر سکیں۔

6-کلاینٹ کے ساتھ پروجیکٹ ڈیس کس کرنے اور پرائیس ڈیسکس کرنے کے بعد آپکو یا وہ آرڈر کرےگا یا آپ اسکو کسٹم آفر سنڈ کریں گے۔

یاد رکھیں:

جیسے بچہ پہلے دن دوڑنا نہیں سکیھ جاتا اسی طرح آپ کے پرپوزل بھی پہلے دن سے رسپانس حاصل نہیں کریںگے۔اس کے لیے اپکو محنت کرناہوگی روزانہ ایمانداری کے ساتھ دس کے دس پرپوزل سبمٹ کریں اور کوشش کریں کہ آپکا ہر دوسرا پرپوزل پہلے سے بہتر ہو۔

اس سے بہلے شروعات کے پہلے تین چار دن رسپانس نہ آئے مگر آپ میں کلاینٹ کی جاب کو دیکھ کر اسکے مطابق پرپوزل لکھنا ضرور آجائیے گا۔ ایک بار آپکو اتنا سا تجربہ ہوگیا تو انشااللہ آپکو رسپانس پہلے ہفتے سے ہی ملنا شروع ہو جائیںگے۔

فری لانسگ ایک سیریس بزنس ہے اور اس میں آپ تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں جب آپ اپنے آپ کے ساتھ ایماندار ہوں۔

جی تو یہ تھا فایئور بایئر ریکوسٹ کے بارے میں سب کچھ جو میرے علم میں تھا۔اسکے علاوہ ابھی اور بھی بہت کچھ ہے جیسا کہ ارگنک ٹریفک،گگ رنینکنگ،مگر یہ ٹاپک ہیں ایک الگ سیریز کے لیے۔۔۔۔۔


#عدیل۔اعوان