30 ویڈیو بنا کر کس کس طریقے سے پیسے کما سکتے ہیں
انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے یوٹیوب پر اپنا چینل لازمی بنانا چاہئے چینل بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں یوٹیوب پر ویڈیو کیمرے کے نشان پر کلک کریں گے تو وہ آپ کا چینل بنا دے گا چینل کا نام آپ کو چھوٹا سا اور آسان رکھنا چاہئے اور اپنی بنائی کوئی بھی ویڈیو اپلوڈ کر دینی چاہیے
قسم سے کچھ نہیں ہو گا آپ کے علاوہ کسی کو بھی پتہ نہیں ہو گا کہ آپ کا کوئی چینل بھی ہے جب تک آپ کسی کو شئیر نہیں کریں گے یاد رہے کہ اس کے بیک گراؤنڈ میں گانے یا ڈرامے کی آواز نہیں ہونی چاہئے ورنہ کاپی رائٹ کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے لیکن یاد رکھئے اگر آپ کاپی رائٹ ویڈیو بھی اپلوڈ کریں گے زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا آپ کا چینل ڈیلیٹ ہو جائے گا پھر نیا بنا لیں کاپی رائٹ ویڈیو اپلوڈ کر کے بھی آپ بہت کچھ سیکھنے لگیں گے میرا ایک دوست تھا اس نے کاپی رائٹ ویڈیو اپلوڈ کرنی اور اسکا چینل اڑ جانا ایک دن اس نے مجھ سے پوچھا کہ چینل کیوں سسپینڈ ہو جاتے ہیں مجھے اس کے بارے میں کچھ معلومات نہیں تھی میں نے اس کے لئے یوٹیوب پر سرچ کرنی شروع کی میں نے بہت زیادہ ویڈیو دیکھی اور یوٹیوب کی پالیسی پڑھیں اور میں نے اسے سمجھایا کہ چینل اس وجہ سے اڑتے ہیں اس کے بعد اسکا چینل سسپینڈ نہیں ہوا آج اس کی ایک ویڈیو پر 8 ملین سے بھی زیادہ ویوز ہیں اور لاکھوں سبسکرائبرز ہیں
دوستوں چینل بنانے کا سب سے بڑا فائدہ آپ کو آپ میں چھپی کمزوریوں اور خوبیوں کا پتہ چلے گا
آپ کو پتہ چلے گا کہ کچھ سنتے ہوئے گنگنانے سے آپ کو اپنی آواز جو اویس قادری یا عاطف اسلم جیسی لگتی تھی وہ ایسی نہیں ہے
آپ کو پتہ چلے گا ویڈیو میں سانس لینے کی آواز کتنی بری لگتی ہے اور ماحول میں کتنی نوئز ہوتی ہے جسے آپ آڈوبی آڈیشن سافٹ وئیر کے ذریعے چند سیکنڈ میں ختم کر سکتے ہیں
کیمرے یا موبائل کے مائک کی بجائے boya m1 یا Lensgo کالر مائک کمپیوٹر پر اور کیمرے کے ساتھ استعمال کے لیے اور boya Mm1 ولاگنگ کے لیے بہترین ہیں کالر مائیک 1100سے 1600 کا اور ولاگنگ مائک 2500 سے 3000 کا مل جائے گا
اور پاپ اپ فلٹر 1000 تک ملتا ہے وہ لازمی لیں وہ پھ فھ، سس، سش، جیسی بہت بری آوازوں کو ختم کر دے گا
گھر کے آخر والے کمرے میں اور رات کے وقت ریکارڈ کیا کریں اور کوشش کریں آپ کے اردگرد گدے، فوم، یا کمبل، اور رضایاں پڑی ہوں اس سے نائز بھی کم ہوتی ہے اور ٹارشن بھی کم ہوتی ہے
یاد رہے یوٹیوب صرف ویڈیو کا نام نہیں وائس کوالٹی کا بھی 50 فیصد عمل دخل ہوتا ہے مشہور ٹریول ولاگر عبدالولی خان کے بقول میں اپنی پرانی ویڈیوز نہیں دیکھتا کیونکہ انکی وائس کوالٹی بہت بری ہے جسے نئے یوٹیوبر اگنور کرتے ہیں جس کی وجہ سے چینل گرو نہیں کرتا
پھر دلبرداشتہ ہو کر چھوڑ دیتے ہیں
ویڈیو بنانے کی کوشش کریں گے تو ماحول میں پھیلی آلودگی بھی نظر آنے لگے گی
ویڈیو بنانے سے پتہ چلے گا ویڈیو ہلتی ہوئی اچھی نہیں لگتی
ویڈیو کو سٹیبل بنانے کی چند ویڈیو دیکھیں
شروع میں ویڈیو کائن ماسٹر اور کیم تیسیا اور فلمورا جیسے سافٹویئر سے ایڈٹ کرنا آسان لگے گا
لیکن بعد میں آپ کو ایفکٹس کی کمی محسوس ہو گی تو پھر آڈوبی پرمیم پرو کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا تو پتہ چلے گا کہ ہم نے تو ایسے ہی فضول سافٹویئر پر وقت ضائع کیا تو ایسا کچھ نہیں جناب آپ کی محنت ضائع نہیں جائے گی بلکہ آپ کو کئی سافٹویئر چلانے کا تجربہ ہو جائے گا
آپ جب 30 ویڈیو بنا لیں گے مختلف موضوعات پر تو کن ذرائع سے آپ پیسے کما سکیں گے
آپ وائس اوور آرٹس بن کر چھوٹے چھوٹے لوکل بزنسز کے ایڈ بنا کر کما سکے گے میں نے 2000 ہزار روپے لئے تھے 1 منٹ کے اشتہار کے ایک یوٹیوبر ڈسکوری چینل کی ویڈیو پر وائس اوور کر کے لاکھوں روپے کما رہا ہے لوگ وائس اوور کو بہت حلقہ لیتے ہیں حالانکہ یہ بہت بڑی فیلڈ ہے، ریڈیو پر کام کرنے والے تمام وائس اوور آرٹسٹ ہیں اور یہ بہت بڑا آرٹ ہے جسے لوگ کم اہمیت دیتے ہیں آپ بھی وائس اوور کر کے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں یاد رکھیں ویڈیو بنانے سے پہلے سٹوری لکھنی پڑتی ہے
30 ویڈیو کے بعد آپ کو ٹیلنگ سٹوری پر عبور حاصل ہونے لگے گا آپ سٹوری پر ویڈیو بنا کر یا کسی کے لیے لکھ کر بھی کما سکتے ہیں
30 ویڈیو کے بعد آپ کلائنٹ کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے باعزت روزگار کمانا شروع کر سکتے ہیں
انٹرو وغیرہ بھی بنا کر کما سکتے ہیں
آپ وائس ایڈیٹنگ پر چند ایفکٹس لگا کر نعت، حمد، کو سٹوڈیو جیسا بنا کر پیسے کما سکتے ہیں یاد رہے میں نے فری لانسنگ مارکیٹ میں 10 ہزار ڈالر پرائس بھی دیکھی ہے وائس اوور اور وائس کوالٹی کو بہتر بنانے کی
اس کے علاوہ جب آپ مستقل مزاجی کے ساتھ ویڈیو کو بناتے رہیں گے یوٹیوب کا ایلگورتھم آپ کو ای کیٹیگری سے ڈی کیٹیگری میں شامل کر دے گا اور آپ کی اس ویڈیو کو سجیسٹ کرنا شروع کر دے گا جس کا واچ ٹائم، ٹائٹل، ٹیگ، اور تھمنیل ایک دوسرے کے کزن لگ رہے ہوں گے یعنی ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہوں گے
اور نئے یوٹیوبرز سب سے بڑی غلطی غلط ٹیگ ڈال کر کرتے ہیں جو یوٹیوب کے قانون میٹا ڈیٹا کی خلاف ورزی ہے جس کے لئے آپ کا چینل 3 مہینے کے لئے سینڈ باکس میں بھیج دیا جاتا ہے یعنی آپ کو کچھ پتہ نہیں چلتا کہ آپ کے ویوز سبسکرائبرز آنا بند ہو گئے ہیں اور کئی ویڈیو کو یوٹیوب لاک بھی کر دیتا ہے میں نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہے وہ مشہور ولاگر بلاگر کے چینل کے نام اپنی ویڈیو میں ایڈ کر دیتے ہیں حالانکہ ان کی ویڈیو کا ان ولاگر سے دور رشتہ بھی نہیں ہوتا اگر آپ نے بھی ایسا کیا ہے تو جلدی سے اسے درست کریں کیونکہ آپ نے خود آ بیل مجھے مار والی غلطی کر رکھی ہے اور یاد رہے کہ اپنے تھمنیل پر مس لیڈنگ ٹائیٹل، بیڈ ورڈ ٹائٹل ہر گز استعمال نا کریں یہ کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہے جس کی کوئی معافی نہیں
کچھ لوگوں کی ویڈیو پر ییلو سائن آ جاتا ہے وہ بھی جلاؤ گھیراؤ، دنگا فساد ،لڑائی جھگڑا، دیکھانے یا بیہودہ زبان استعمال کرنے یا کسی کی عزت اچھالنے، یا وولگر زبان استعمال کرنے کی وجہ سے آتے ہیں اس لیے اگر کامیاب یوٹیوبر بننا ہے تو محنت، لگن، ایمانداری، سے کام کریں اور انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی رہے گا نام صرف اللہ کا
بقلم Áon Bílál
#Youtube